بلوچستان سے ”را“ کا حاضر سروس افسر گرفتار

کوئٹہ: کافی عرصے سے پاکستان ملک کے اندر بدامنی کے حوالے سے بھارت پر الزامات لگاتا رہا ہے اور اس کے دستاویزی ثبوت بھی مختلف فورمز پر پیش کیے گئے تاہم بھارت کی طرف سے پاکستان میں مداخلت کے الزام کو مسترد کیا جاتا رہا ہے تاہم ایک بار پھر پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کا حاضر سروس افسر گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار افسر کو بلوچستان کے نامعلوم مقام سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ صوبے میں بدامنی پھیلانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے ” را “ کے افسر کو پکڑ کر فوری طور پر خصوصی طیارے سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ را کے افسر سے دوران تفتیش بہت اہم معلومات ملی ہیں جن کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جائیں گی۔

[ڈیلی پاکستان]

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s