اسلام آباد: دھرنا خاتمے کی ایک اور ڈیڈ لائن ختم

اسلام آباد کے ریڈ زون میں ممتاز قادری کے حق میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا، دھرنے کے شرکا اور کومتی نمائندوں کے درمیان رات گئے تک جاری رہنے والا مذاکرات کا سلسلہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔

[Dunya Live] [ڈان لائیو] [دھرنا ختم نہ ہونے کی صورت میں طاقت کے استعمال کا عندیہ] [‘دھرنا ختم نہ ہوا تو دن کی روشنی میں آپریشن ہوگا’] [پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا چوتھے روز بھی جاری] [مظاہرین سے آج ہرصورت ڈی چوک خالی کرائیں گے، چوہدری نثار]

 

Advertisements

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری

قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شریک تھے جو اجلاس شروع ہونے کے بعد تھوڑی دیر بعد واپس روانہ ہوگئے۔ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی کی نجکاری سمیت 14 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، ان بلوں میں گیس چوری کی روک تھام اور وصولی کا بل 2014، پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کارپوریشن (انضمام) بل، 2016 ترک وطن ترمیمی بل 2014 ، سرکاری ملازمین کا ترمیمی بل 2014، زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے قوانین، ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2015، غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے قوانین، اور نجکاری کمیشن دوسری ترمیم کا بل 2015 شامل ہیں۔

[ایکسپریس لائیو]